بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اناؤ سے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کو
جان سے مارنے کی دھمکی کا معاملہ اناؤ کوتوالی میں درج کرایا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات مسٹر مہاراج کے دفتر 138، گدن
کھیڑا، اناؤ میں ان کے موبائل نمبر 9412569999 جو ان کے پرائیویٹ سیکرٹری،
اشوک
کٹیار کے پاس رہتا ہے، پر موبائل نمبر 240940693 وقت رات نو بج کر 11
منٹ سے نو بج کر 20 منٹ تک نامعلوم شخص نے ساکشی مہاراج، دیگر سینئر لیڈر
اور پرائیویٹ سیکرٹری کو گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔اس سلسلے میں اشوک کٹیار کی شکایت پر کوتوالی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔